Urdu News

نائب صدر جمہوریہ نائیڈو نے مانسون اجلاس کے لیے اوم برلا کے ساتھ میٹنگ کی

نائب صدر جمہوریہ نائیڈواور اوم برلا

نئی دہلی ، 9 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کے آئندہ مون سون اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے۔

راجیہ سبھا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ مسٹر نائیڈو نے 7 ​​جولائی کومسٹر برلا کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور مون سون سیشن کے دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے آسانی سے کام کرنے کے لیے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جنرل سکریٹریوں اور دونوں ایوانوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ مون سون کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے گذشتہ اجلاس کی طرح اسی کووڈ 19 کے اصولوں پر بھی عمل کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا کے چیئرمین اور لوک سبھا اسپیکر نے اراکین پارلیمنٹ کے ویکسی نیشن پروگرام کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں دونوں پریذائیڈنگ افسران کو آگاہ کیا گیا کہ دونوں ایوانوں کے بیشتر ممبران پارلیمنٹ نے یہ ویکسین لے رکھی ہے۔ دونوں پریذائیڈنگ افسران نے باقی ممبران پارلیمنٹ کو بھی ویکسین کو جلد سے جلد لگانے کے انتظامات کی ہدایت کی ۔

ذرائع نے بتایا کہ راجیہ سبھا کے 205 ممبروں کو کوڈ ویکسین دی گئی ہے۔ ان میں سے 16 ارکان پارلیمنٹ نے دونوں ویکسین لیے ہیں جب کہ 6 ممبران پارلیمنٹ جسمانی بیماریوں کی وجہ سے یہ ویکسین نہیں لے سکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس میں بھی ممبران مرکزی ہال کے علاوہ گیلری میں بیٹھیں گے۔

Recommended