نئی دہلی،09 جولائی 2021:جناب مہندرناتھ پانڈے نے آج بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر میڈیا کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت حکومت ہند کی پالیسیوں کے پرعصر نفاذ کے لیے ملک کی صنعتی شعبے میں پورے طریقے سے پیروی کی جائے گی جو نہ صرف حال بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لیے بھی ہوگی۔
ڈاکٹر پانڈے اس سے قبل موجودہ سرکار میں مہارت کی فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی تھے اور انھوں نے انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت (اب وزارت تعلیم) میں 5 جولائی 2016 سے 2 ستمبر 2017 تک وزیر مملکت کے طو رپر بھی خدمات انجام دی۔ جناب پانڈے نے بنارس ہندو یونیورسٹی سے جرنل ازم میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
آج ، جناب کشن پال گورجر نے بھی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت کے طو رپر چارج سنبھالا ہے۔ وزیر موصوف اس سے قبل موجودہ سرکار میں سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انھوں نے ہریانہ کے فریدآباد کے گورنمنٹ کالج کے آرٹس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی نیز انھوں نے اترپردیش میں قائم چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے ایل ایل بی بھی کیا ہے۔
وزارت میں وزرائے موصوف کا استقبال ہیوی انڈسٹریزکی وزارت کے سکریٹری جناب ارون گوئل نے کیا۔