وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹوکیو اولمپکس سے متعلق جائزہ اجلاس میں تمام ایتھلیٹوں کی ویکسی نیشن کی صورت حال اور لاجسٹک وغیرہ کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 13 جولائی کو اولمپکس کے لیے جانے والے ایتھلیٹوں سے بات چیت کریں گے۔
ورچوئل میڈیم کے ذریعے جائزہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ٹوکیو جا رہے ہندوستانی ایتھلیٹ ٹیم کی سہولت کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ لاجسٹک تفصیلات، ان کی ٹیکہ کاری میں پیش رفت اور ان کو فراہم کی جانے والی امداد پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، میں 13 جولائی کو اولمپکس کے لئے جانے والے ایتھلیٹوں سے بات چیت کروں گا اور ان سب کواپنی طرف سے نیک خواہشات پیش کروں گا۔ آئیے ہم سبھی چیئر فار انڈیا کریں۔
قابل ذکر ہے کہ 23جولائی کو ٹوکیو میں شروع ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لئے اب تک 115 سے زیادہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ان کھیلوں کاانعقادگذشتہ سال ہوناتھا، لیکن کووڈ 19 وبا کی وجہ سے اس پروگرام کو ملتوی کردیا گیاتھا۔
وزیر اعظم نےٹوکیو-2020 میں حصہ لینے والے بھارتی دستہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا
وزیراعظم، جناب نریندر مودی نے ٹوکیو ۔2020 میں حصہ لینے والےہندوستانی دستہ (کھلاڑیوں) کو میسرسہولیات اور ان کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ وزیراعظم 13 جولائی کواولمپکس کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے اور ان کے تئیں اپنی نیک خواہشات بھی پیش کریں گے۔
وزیر اعظم نےآج اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ، "@ ٹوکیو 2020 میں ہندوستانی دستہ کو فراہم کردہ سہولیات اور ان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کھلاڑیوں کو درکار سازوسامان سے متعلق تفصیلات، ٹیکہ کاری کی نوعیت و کیفیت،انہیں فراہم کی جانے والی کثیر النوع سہولتوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔
Reviewed preparations for facilitation of India’s contingent at @Tokyo2020. Discussed the logistical details, their vaccination status, the multi-disciplinary support being given. pic.twitter.com/JELGZsls3X
— Narendra Modi (@narendramodi) July 9, 2021
130 کروڑ بھارتیوں کی جانب سے، میں 13 جولائی کواولمپکس کےلیے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کروں گا تاکہ مستقبل کے لیےانہیں اپنی نیک خواہشات پیش کرسکوں۔ آئیں ہم سب (# چیئر 4 انڈیا)ان کے لیے جشن کا ماحول بنائیں۔''