Urdu News

ملک میں کورونا کی وجہ موت میں اچانک اضافہ

کورونا وائرس

ایک دن میں 1200 سے زائد اموات

نئی دہلی ، 10 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کوویڈ ۔ 19 کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی رہی، لیکن اس کی وجہ سے ہونے والی اموات سے دل میں دہشت پھیل رہی ہے کیوں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس سے 1200 سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دریں اثنا جمعہ کو 30 لاکھ 55 ہزار 802 لوگوں کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 37 کروڑ 20 لاکھ 47 ہزار 24 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42،766 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ 95 ہزار 716 ہوگئی ہے۔

 اس دوران 44 ہزار 254 مریضوں کی بازیابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 99 لاکھ 32 ہزار 538 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 3694 سے گھٹ کر 4 لاکھ 55 ہزار 33 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 1،206 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ سات ہزار 145 ہوگئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.48 فیصد، بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.20 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2204 فعال معاملات کم ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 115494 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 104 مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا کو مات دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5900440 ہوگئی ہے جب کہ 738 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 125034 ہوگئی ہے۔

Recommended