Urdu News

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے نئےمعاملوں میں کمی

کورونا وائرس

نئی دہلی، 10 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں مستقل کمی آ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا کے کل 42 ہزار 766 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ اس بیماری کی وجہ سے 1206 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 254 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں نئے کیسز کی شرح یعنی پازیٹویٹی کیشرح میں کمی آئی ہے۔پازیٹویٹی کی شرح پچھلے 19 دنوں سے مسلسل 3 فیصد سے نیچے ہے۔ پازیٹویٹی کی شرح گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2.19 فیصد رہی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے کل 3 کروڑ 07 لاکھ 95 ہزار 716 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ، 4 لاکھ 07 ہزار 145 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 033 رہ گئی ہے۔ اب تک 02 کروڑ 99 لاکھ 33 ہزار 538 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جوراحت کی بات ہے۔ صحت یابی کی شرح میں بہتری آرہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.20 فیصد ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں 19 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 42.90 کروڑ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔اب تک ملک میں اینٹی کوروناوائرس ویکسین کی 37.21 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

جھارکھنڈکے نو اضلاع میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں 

جھارکھنڈ کے نو اضلاع میں ایک بھی کورونا سے متاثرہ مریض نہیں پایا گیا ہے۔ نئے مریضوں کی آمد پر بریک لگنے لگا ہے۔ کورونا کے 76 مریض صحت یاب  ہوگئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ہفتہ کے روز کورونا کے 52 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ جب کہ ریاست میں کورونا کی وجہ سے ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق، ریاست میں کورونا کیسز کی کل تعداد 346223 ہوچکی ہے۔ جب کہ اب تک 10440825 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ریاست میں 449 فعال مریض ہیں، جب کہ 340655 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

Recommended