نئی دہلی، 12 ؍جولائی : کووڈ – 19 کے خلاف اپنی لڑائی میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے بھارت میں مجموعی طور پر شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے متاثرہ افراد میں سے 30014713 افراد پہلے ہی کووڈ – 19 صحت یاب ہو چکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹے میں 39649 مریض شفا یاب ہو ئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی شرح 97.22 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو صحت مند ہونے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ایک رجحان ہے۔
دوسری جانب بھارت میں مجموعی طور پر 37.73 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور آج صبح 7 بجے تک کی ایک عبوری رپورٹ کے مطابق 4851209سیشن کے ذریعے کُل 377352501 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 1235287 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ان میں شامل ہیں:
حفظان صحت کے کارکنان |
پہلا ٹیکہ |
1,02,49,021 |
دوسر ٹیکہ |
74,07,589 |
|
پیش پیش رہنے والے کارکنان |
پہلا ٹیکہ |
1,76,68,922 |
دوسرا ٹیکہ |
99,13,421 |
|
18 سے 44 سال کی عمر کے افراد |
پہلا ٹیکہ |
11,24,48,511 |
دوسرا ٹیکہ |
37,46,523 |
|
45 سے 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلا ٹیکہ |
9,35,18,992 |
دوسرا ٹیکہ |
2,38,13,758 |
|
60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد |
پہلا ٹیکہ |
7,01,33,406 |
دوسرا ٹیکہ |
2,84,52,358 |
|
میزان |
37,73,52,501 |
سبھی کے لئے کووڈ -19 کا ٹیکہ لگانے کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہو اتھا ۔ مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار کو تیز کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔
بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 37154 یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے۔ لگا تار 15 دن سے نئے معاملوں کی یومیہ تعداد 50 ہزار سے بھی کم رہی۔
بھارت میں آج زیر علاج مریضوں کی تعداد 450899 ہے اور اب زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک میں کُل جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے معاملوں کی تعداد کا 1.46 فیصد ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ہی ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 1432343 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 43 کروڑ سے زیادہ (432317813) نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
جہاں ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں دوسری طرف ہفتہ وار متاثر پائے جانے والے افراد کی لگا تار کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہفتہ وار پازیٹیوٹی شرح فی الحال 2.32 فیصد ہے، جب کہ روزانہ پازیٹیوٹی ریٹ آج 2.59 فیصد ہے۔ لگا تار 21 ویں دن بھی یومیہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہے اور لگا تار 35 ویں دن بھی یہ تعداد 5 فیصد سے کم ہے