نئی دہلی، 12 جولائی، 2021 :
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش کے تعلق سے تشویش ظاہر کی اور کہا کہ صورتحال پر قریب سے نظر رکھی جارہی ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ،‘‘ موسلادھار بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش میں صورتحال پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے ۔ حکام ریاستی حکومت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ تمام ممکنہ مدد فراہم کی جارہی ہے ۔ میں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے تحفظ کے لئے دعا گو ہوں ۔’’
*******