Urdu News

مرکزی وزیرتعلیم نےوزارت کےڈیجیٹل تعلیم سے متعلق پیش رفت کاجائزہ لیا

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان

 ئی دہلی، 13 جولائی : مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے وزارت تعلیم کے ڈیجیٹل تعلیم کے ان اقدامات کا جائزہ لیا جن میں پی ایم ای وددیہ، نیشنل ڈیجیٹل ایجوکیشن آرکیٹیکچر (این ڈی ای اے آر) ، سوایم سمیت دیگر اقسام کی پہل شامل تھیں۔ وزیر مملکت محترمہ انپورنا دیوی، وزیرمملکت جناب راجکمار رنجن سنگھ اور وزیرمملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ وزارت کے اعلی عہدیداروں نے ان اقدامات کے بارے میں ان وزراء کو تفصیلی جانکاری فراہم کرائی۔

 

تعلیم میں ٹیکنالوجی کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کھلی، جامع اور قابل رسائی تعلیم کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم میں ایک متحرک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام طلبا کے لئے سیکھنے کے مواقع کو وسعت فراہم کرے گا ، تعلیم کے شعبے میں جدت طرازی اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔

وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ عالمی وبا کووڈ-19 نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ اب تعلیم کے ڈیجیٹل میڈیم کی طرف رخ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے وزارت نے جو ڈیجیٹل اقدامات اٹھائے ہیں اسے مزید مضبوط کیا جائے گا اور منصوبہ بند طریقے سے اسےادارہ جاتی بنایا جائے گا۔

Recommended