Urdu News

وزیراعظم 15 جولائی کو وارانسی کا دورہ کریں گے

وارانسی میں دس دسمبر کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دن

 نئی دہلی، 13 جولائی، 2021 :

وزیراعظم 15 جولائی 2021 کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کے دوران وہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

دن میں تقریباً 11 بجے وزیراعظم  مختلف  عوامی پروجیکٹوں اور کام کا افتتاح کریں گے  جن میں بی ایچ یو میں 100 بستروں کا ایم سی ایچ ونگ ، گدولیا میں ملٹی لیول پارکنگ ، دریائے گنگا پر سیاحتی ترقی کے لئے رو-رو ویسلز اور وارانسی غازی پور شاہراہ پر تین لین کے فلائی اوور برج شامل ہیں۔تقریباً 744 کروڑ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ وہ تقریباً 839 کروڑ روپئے کے مختلف پروجیکٹوں اور تعمیراتِ عامہ  کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں سنٹر فار اسکل اینڈ ٹکنیکل سپورٹ آف سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) ، جل جیون مشن کے تحت 143 دیہی پروجیکٹ اور کرکھی یاوں  میں آم اور سبزیوں کا مربوط پیک ہاؤس شامل ہیں۔

دن میں تقریباً 12 بجکر 15 منٹ پر وزیراعظم انٹرنیشنل کوپریشن اینڈ کنوینشن سنٹر – ردرکاش کا افتتاح کریں گے ، جو جاپان کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سہ پہر تقریباً 2 بجے وہ  بی ایچ یو میں میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ونگ کا معائنہ کریں گے۔ وہ کووڈ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے افسران اور طبی پروفیشنلز سے بھی ملیں گے۔

Recommended