Urdu News

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے ریاست میں جل جیون مشن کی عمل درآمد کا مشترکہ طورپر جائزہ لیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بی ایس یدی یورپا

 جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بی ایس یدی یورپا نے کرناٹک میں جل جیون مشن پر عمل درآمد کا آج مشترکہ طورپر وِدھان سَود ا بنگلور و میں جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے ریاست کے دورے پر آئے مرکزی وزیر کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ریاست جل جیون مشن پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے اور 2023ء تک کرناٹک میں باقی ماندہ 61.05لاکھ گھروں میں نل سے پانی کی سپلائی کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔جل شکتی کے مرکزی وزیر وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ مرکزی حکومت ’ہر گھر جل‘نشانے کو حاصل کرنے میں ریاست کو ہر ممکن مدد مہیا کرائے گی۔ اس مشن کا مقصد سال 2024ء تک ملک کے ہر گھر میں نل کا صاف پانی مہیا کرانے کے بارے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریے کو تعبیر سے آشنا کرنا ہے۔

 

004.jpg 009.jpg

 

وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ریاست ہر دیہی خاندان کو مستقل اور کل وقتی مدت کی بنیاد پر مقرر شدہ معیاری پانی کو نل کے ذریعے سپلائی مہیا کرانے کے کام کا ماہانہ جائزہ لےگی۔میٹنگ کے دوران اَپر سیکریٹری اور راشٹریہ جل جیون مشن کے ڈائریکٹر جناب بھرت لال نے ریاست میں جے جے ایم کے منصوبے اور اس کی عمل درآمد پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک پریزینٹیشن پیش کیا۔بعد میں انہوں نے چیف سیکریٹری اور ریاست کے دیگر اعلیٰ حکام کےساتھ مشن پر فوری عمل درآمد کو لے کر ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی۔

جل جیون مشن شروع ہونے کے وقت کرناٹک کے کل 91.19لاکھ گھروں میں سے صرف 24.51لاکھ (26.88فیصد)گھروں میں ہی نل کے پانی کا کنکشن دستیاب تھا۔22 مہینوں میں 5.62لاکھ گھروں میں پینے کے پانی کے کنکشن دئیے گئے۔اس کے نتیجے میں اب ریاست کے گاؤں میں 30.14لاکھ گھروں (33.05فیصد)میں نل سے پانی کی سپلائی ہورہی ہے۔

سال 2023ء تک کرناٹک کو ’ہرگھر جل‘والی ریاست بنانے کے لئے ریاست نے 22-2021ء میں 25.17لاکھ گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن اور 23-2022ء میں 17.93لاکھ گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن مہیا کرانے اور 24-2023ء میں بقیہ 19.93لاکھ گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن مہیا کرانے کا منصوبہ تیا رکیا ہے۔

ریاست کے ہر گھر میں نل کے ذریعے پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ریاست کے مضبوط عہد کو ذہن میں رکھتے ہوئے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے جل جیون مشن کے تحت مرکزی گرانٹ کی شکل میں 5,008.79کروڑ کی منظوری دی جو پچھلے سال کے مرکزی گرانٹ کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔اس بڑھی ہوئی مرکزی گرانٹ سے 117.16کروڑروپے کی ابتدائی بقایا رقم اور ریاستی سرکار کے 5,215.93کروڑ روپے کی یکساں حصے داری سے ریاست میں 22-2021ء کے لئے پانی سپلائی کے کام کے لئے جل جیون مشن کے تحت 10,401.88کروڑ روپے کا مجموعی فنڈ دستیاب ہوگیا ہے۔ اس طرح اس مشن پر عمل درآمد کی رفتار میں تیزی لانے کے لئے وافر فنڈ کی دستیابی یقینی ہوگئی ہے۔

Recommended