نئی دہلی14 جولائی2021: ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے تحت اب تک 38.76 کروڑلوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
ملک میں اب تک روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد 30104720 ہوگئی ہے ۔
ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ کے 41000 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کووڈ-19 کے 38792 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 429946 ہے ۔
ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد، کُل معاملوں کا 1.39 فیصد ہے۔
ہفتہ وار جانچ کے بعدمتاثر پائے جانے والے افراد کی شرح 5 فیصد سے کم ہے ، جو سردست 2.25 فیصد ہے۔
یومیہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح لگاتار 23 ویں دن بھی 2.10فیصدہے اور 3فیصد سے بھی کم ہے۔
جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور کل 43.59 کروڑ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔