Urdu News

پاکستانی فورسز پردہشت گردوں کا حملہ، پاکستانی فوجی کیپٹن اور سپاہی ہلاک

پاکستانی پرچم

پاکستانی فورسز پردہشت گردوں کا حملہ، پاکستانی فوجی کیپٹن اور سپاہی ہلاک

اسلام آباد،15جولائی (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔آج ایک بار پر دہشت گردوں نے پاکستانی افواج کو نشانہ بنایاہے۔ پاکستانی میڈیا جنگ کے مطابق پاکستان کے بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے پاکستانی  فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 جوان ہلاک  ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں پاکستانی کیپٹن عفان مسعود اور ایک سپاہی بابر زمان  ہلاک ہوگئے  ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پسنی کے قریب واقع خدا بخش بازار کے علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

Recommended