وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی میں انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سنٹر۔رودراکش کا افتتاح کیا، جسے جاپان کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں ماں اور بچے کی صحت کے مرکز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کووڈ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہلکاروں اور طبی پیشہ وروں سے بھی ملاقات کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ کے باوجود، کووڈ کے باوجود کاشی میں ترقیاتی کام تیزی سے چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سنٹر – رودراکش‘ اس تخلیقیت اور حرکیات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر بھارت اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ کنونشن سنٹر کی تعمیر میں مدد کرنے کے لیے انہوں نے جاپان کی تعریف کی۔
कोरोनाकाल में जब दुनिया ठहर सी गई, तब काशी संयमित तो हुई, अनुशासित भी हुई, लेकिन सृजन और विकास की धारा अविरल बहती रही।
काशी के विकास के ये आयाम, ये ‘इंटरनेशनल को-ऑपरेशन एंड कन्वेंशन सेंटर- रुद्राक्ष’ आज इसी रचनात्मकता का, इसी गतिशीलता का परिणाम है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 15, 2021
جناب مودی نے یاد کیا کہ جاپان کے وزیر اعظم جناب سوگا یوشی ہیڈے اُس وقت چیف کابینہ سکریٹری تھے۔ تب سے لیکر ان کے جاپان کے وزیر اعظم بننے تک، وہ اس پروجیکٹ میں ذاتی طور پر شامل رہے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ بھارت کے تئیں ان کے لگاؤ کے لیے ہر ہندوستانی ان کا احسان مند ہے۔
प्राइम मिनिस्टर श्री शुगा योशीहिदे जी उस समय चीफ़ कैबिनेट सेक्रेटरी थे।
तब से लेकर पीएम की भूमिका तक, लगातार वो इस प्रोजेक्ट में व्यक्तिगत रूप से involve रहे हैं।
भारत के प्रति उनके इस अपनेपन के लिए हर एक देशवासी उनका आभारी है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 15, 2021
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم جناب شنزو آبے کو یاد کیا جو آج کے پروگرام سے قریبی طور پر جڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس لمحہ کو یاد کیا جب اُس وقت کے جاپان کے وزیر اعظم جناب شنزو آبے کی کاشی آمد پر انہوں نے رودراکش کے تصور پر ان کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس عمارت میں جدیدیت کی چمک اور ثقافتی تابناکی دونوں ہی شامل ہے، اس میں بھارت جاپان رشتے کا تعلق ہے اور ساتھ ہی مستقبل کے تعاون کی امید بھی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جاپان کے اُن کے دورہ سے عوام سے عوام کے درمیان اس قسم کے رشتے کی شروعات ہوئی اور رودراکش اور احمد آباد میں زین گارڈن جیسے پروجیکٹ اس رشتے کی ترجمانی کرتے ہیں۔
काशी तो साक्षात् शिव ही है।
अब जब पिछले 7 सालों में इतनी सारी विकास परियोजनाओं से काशी का श्रंगार हो रहा है, तो ये श्रंगार बिना रुद्राक्ष के कैसे पूरा हो सकता था?
अब जब ये रुद्राक्ष काशी ने धारण कर लिया है, तो काशी का विकास और ज्यादा चमकेगा, और ज्यादा काशी की शोभा बढ़ेगी: PM
— PMO India (@PMOIndia) July 15, 2021