Urdu News

کیوبا ناکام ریاست ہے: جوبائیڈن

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ہمراہ امریکی صدر جوبائیڈن

کیوبا ناکام ریاست ہے: جوبائیڈن

واشنگٹن،16جولائی(انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدر جوبائیڈن کاکہنا ہے کہ کیوبا ناکام ریاست ہے، شہریوں پر جبر کر رہی ہے، کمیونیزم ناکام نظام ہے، وہاں انٹرنیٹ کی بحالی کے ممکنہ اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ہمراہ امریکی صدر جوبائیڈن نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہیٹی میں فوج بھیجنا فی الحال امریکی ایجنڈے میں نہیں، فوجیوں کو صرف اپنے سفارت خانے کی سیکورٹی کے لیے بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اداروں کی عام افراد کو ویکسین لگانے کی یقین دہانی کے بعد کیوبا کو ویکسین دینے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کی بھی کیوبا میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ پرامن مظاہرین پرحکومت کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں، کیوبا میں جمہوریت، آزادی کے لیے کیوباکے عوام کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ ہیٹی کے صدر کے قتل کے بعد حکام نے امریکا سیفوجی تعاون کی درخواست کی تھی۔

Recommended