دانش صدیقی کی موت پر بھارتی سفیر افغان حکام سے رابطے میں: وزارت خارجہ
نئی دہلی، 17جولائی (انڈیا نیرٹیو)
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے قندھار میں بھارتی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی ہلاکت کے سلسلے میں کابل میں بھارتی سفیر افغان حکام سیرابطے میں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے کہا کہ وزارت خارجہ صدیقی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے تاکہ وہ ہر پیش رفت سے آگاہ رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں بھارتی صحافی دانش صدیقی ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہ نیوز ایجنسی رائٹرز کے لیے کام کرتے تھے۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے قندھار کی صورت حال کا کوریج کررہے تھے۔
بھارت میں افغانستان کے سفیر فرید ماموندزئی نے ٹویٹ میں کہا کہ ’’گزشتہ رات قندھار میں دوست دانش صدیقی کی ہلاکت کی خبر سے بہت غمزدہ اور حیران ہوں۔ دو ہفتے قبل ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ ‘‘ انہوں نے ان کے اہل خانہ اور رائٹرز سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
افغانستان میں پلٹزر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کا قتل
پلٹزر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کو قندھار میں قتل کردیا گیا یہ اطلاعات جمعہ کے روز ہندوستان میں افغانستان کے سفارت خانے میں تعینات سفیر فرید ماموندزئی نے دی ہیں مسٹر فرید ماموندزئی نے ٹویٹ کیا کہ "جمعرات کی رات قندھار میں اپنے دوست دانش صدیقی کے قتل کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوں۔
ہندوستانی صحافی اور پلٹزر انعام یافتہ دانش صدیقی افغان سکیورٹی فورس کے ساتھ تھے۔میں ان سے دو ہفتہ قبل اس وقت ملا تھا، جب وہ کابل جا رہے تھے۔
دانش صدیقی کے انتقال پرافغانستان کے صدر کا اظہارتعزیت
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے خبر رساں ادارے روئٹرس سے وابستہ ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی وفات پراظہار تعزیت کیا ہے۔
اشرف غنی نے جمعہ کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دانش صدیقی کی موت سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ صدیقی قندھار میں طالبان جنگجوؤں کی زیادتیوں کاکوریج کررہے تھے۔
افغان صدر نے کہا کہ ان کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزاد میڈیا اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے صدیقی کے اہل خانہ اور افغانستان کے میڈیا کنبہ سے اظہار تعزیت کیا۔