Urdu News

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے انجینئرنگ کالجوں میں علاقائی زبانوں میں سلیبس کا کیا خیرمقدم

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو

نئی دہلی، 17 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے 8 ریاستوں کے 14 انجینئرنگ کالجوں میں نئے تعلیمی سیشن سے کچھ چنیدہ سلیبس کو علاقائی زبان میں بھی دستیاب کرانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مسٹر نائیڈو نےسنیچر کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ یہ اطمینان کا موضوع ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق ہی اے آئی سی ٹی ای نے بی۔ ٹیک پروگراموں کو ہندی، مراٹھی، تمل، تیلگو، کنڑ، گجرات، ملیالم، بانگلہ، آسمیا، پنجابی اور اڑیہ، ان 11 زبانوں میں پڑھانے کی منظوری فراہم کری ہے۔

نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ دیگر انجینئرنگ کالج اور پیشہ ورانہ تعلیم کا ادارے بھی علاقائی زبانو میں سلیبس دستیاب کرائیں گے۔

نائیڈو نے مختلف سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے قلبل ہفتہ کی شام تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس 19 جولائی بروز پیر شروع ہورہا ہے۔راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس اجلاس میں ایوان کی تمام سیاسی پارٹیوں اور گروپوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس نائب صدر کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لئے ابھی تک مختلف سیاسی پارٹیوں کے 40 سے زائد رہنماؤں اور مرکزی وزرا رضامندی دے چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایوان کا کام کاج ہموار طریقے سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Recommended