Urdu News

وادی میں عید کے اجتماعات کی نہیں ہوگی اجازت،لوگ اجتماعی نماز سے اجتناب کریں:صوبائی انتظامیہ کی اپیل

وادی میں عیدالاضحی

وادی میں عید کے اجتماعات کی نہیں ہوگی اجازت،لوگ اجتماعی نماز سے اجتناب کریں:صوبائی انتظامیہ کی اپیل

وادی میں عیدالاضحی کے روز نماز عید کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔صوبائی انتظامیہ نے اہلیان وادی سے اپیل کی کہ مہلک وائرس کے خطرے کے پیش نظر عید کی اجتماعی نماز سے اجتناب کریں۔ نمائندے کے مطابق کورونا وائرس کی جاری دوسری لہراورتیسری لہرکی بازگشت کے بیچ صوبائی انتظامیہ نے فیصلہ لیاہے کہ امسال بھی عیدالاضحی کے موقعہ پرنماز عید کے بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی انتظامیہ کی جانب سے کہاگیاہے کہ کوروناکی تیسری لہر کی پیش گوئی کے پیش نظر، نمازعیدکے اجتماعات میں نمازیوں کی بڑی تعداد نہیں ہوگی اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ بڑے اجتماعات سے اجتناب کریں۔حکام نے کہاہے کہ تیسری لہر کے خطرے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے فیصلہ لیاہے کہ نماز عید کے بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام نے مزید کہا کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اللہ تعالی سے دْعا کریں کہ عالم انسانیت آئندہ کی کسی بھی لہر سے محفوظ رہے۔

 صوبائی انتظامیہ کشمیرنے واضح کیاکہ ہمیں اپنی تمام روز مرہ کی سرگرمیوں میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، جس میں نہ صرف اجتماعی نمازوں میں کم لوگوں کی شرکت ہی نہیں بلکہ ماسک کا استعمال اوربازاروں میں بھیڑکی جگہوں سے دوررہنا بھی شامل ہے۔حکام نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن یاٹیکہ کاری کے ساتھ ساتھ لوگوں کوکوروناسے بچنے کیلئے مناسب سلوک (سی اے بی)اورتمام متعلقہ ہدایات واصولوں پرعمل کرناچاہیے۔

Recommended