88اراکین پر مشتمل 88 رکنی ہندوستانی ٹیم کا پہلا دستہ اولمپک کھیلوں کے لئے اتوار کے روز ٹوکیو پہنچا۔ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے شروع ہوگا۔
آٹھ کھیلوں – بیڈمنٹن، آرچرری، ہاکی، جوڈو، تیراکی، ویٹ لفٹنگ، جمناسٹکس اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی اور معاون عملہ اتوار کو ٹوکیو پہنچا۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) نے ایک ویڈیو شیئر کرکے ٹوکیو گیمزکے لیے اولمپک ٹیم کی آمد کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ 127 ایتھلیٹوں کے ساتھ، ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ حصہ لے گا۔سائی نے ٹویٹ کیا، "ہمارے عملہ ٹوکیو میں بحفاظت لینڈنگ کرچکے ہیں۔ ان کے ہوائی اڈے پر آمد کی ایک جھلک یہ ہے۔"
ہندوستانی ایتھلیٹوں کے پہلے دستہ کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک رسمی الوداعی دی گئی۔ مرکزی وزیر برائے امور نوجواں اور کھیل انوراگ ٹھاکر اور وزیر مملکت برائے نوجوانوں کے امور اور کھیل نشیتھ پرمانک نے ایتھلیٹوں سے خطاب کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہفتہ کو ہونے والی تقریب میں ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نریندر دھرو بترا، راجیو مہتا (سیکرٹری جنرل، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن) اور سندیپ پردھان (ڈائریکٹر جنرل،سائی) نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر برائے امور نوجوان اور کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا، "جب آپ اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے جاتے ہیں تو، یہ نہ صرف آپ کے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ آپ کے نظم و ضبط، عزم اور لگن کی وجہ ممکن ہوا۔ اور اسی وجہ سے آپ یہاں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ جب آپ میدان میں ہوں گے، جب آپ حصہ لینے جارہے ہیں، آپ اپنی پوری طاقت، عزم اور حوصلہ افزائی کے ساتھ وہاں موجود ہوں گے۔ جیسا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا، براہ کرم کھلے ذہن کے ساتھ جائیں۔ 135 کروڑ ہندوستانی آپ کے ساتھ ہیں، ان کی نیک خواہشات اور آشیر واد آپ کے ساتھ ہے۔"
بتادیں کہ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے شروع ہوگا اور 8 اگست تک چلے گا۔ یہ کھیل گذشتہ سال منعقد ہونے والا تھا، لیکن کووڈ-19 وبا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔