Urdu News

وراٹ کوہلی نے ملک کے شہریوں سے اولمپک میں حصہ لے رہے ایتھلیٹوں کا حوصلہ بڑھانے کی اپیل کی

وراٹ کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ملک کے شہریوں سے ٹوکیو اولمپک میں حصہ لے رہے ایتھلیٹوں کا حوصلہ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ اولمپک کھیل23جولائی سے شروع ہونے والے ہیں اور 8اگست تک چلیں گے۔

بی سی سی آئی کے ذریعہ ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹوکیو اولمپک میں ہمارے بھارتی ایتھلیٹوں کو دیکھیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا گیا، ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ٹوکیو2020میں حصہ لے رہے ہمارے ایتھلیٹوں کے لئے چیئر کررہے ہیں، آئیے ان کے ساتھ جڑیں۔ اس سے پہلے اتوار کو پی وی سندھو کی قیادت میں بھارتی بیڈمنٹن دستہ اور ٹیبل ٹینس ٹیم کو ٹوکیو اولمپک کے لیے کھیل گاؤں کے سفر کے لئے منظوری دے دی گئی تھی۔

54ایتھلیٹوں سمیت88رکنی بھارتی دستہ آنے والے اولمپک میں بھارت کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ حصہ لے رہا ہے۔ آٹھ کھیلوں بیڈ منٹن، تیراندازی، ہاکی، جوڈو، تیراکی، بھاروتولن، جمناسٹک اور ٹیبل ٹینس میں ایتھلیٹ اور معاون اسٹاف اتوار کو ٹوکیو پہنچے۔ امت پنگھال اور میری کام کی قیادت میں بھارتی باکسنگ ٹیم بھی اتوار کو اٹلی سے ٹوکیو پہنچی۔ بھارت کے مکے بازوں نے اٹلی میں اولمپک کے لئے سخت محنت کی ہے۔

مرد مکے بازی میں ٹیم نے نومبر میں ایک اور ایشیائی کھیلوں کے چمپئن پنگھال (52کلوگرام)، منیش کوشک(63کلوگرام)، وکاس کرشن(69کلوگرام) آشیش کمار(75کلوگرام) اور ستیش کمار(91کلوگرام) شامل ہیں۔ خواتین ٹیم میں میری کام(51کلوگرام)، سمرن جیت کور(60کلوگرام)، تولینا بورگوہین(69کلوگرام) اور پوجا رانی(75کلوگرام) شامل ہیں۔

بھارتی ایتھلیٹوں کے پہلے بیچ کو ہفتہ کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر آفیشیل وداعی دی گئی۔ مرکزی امورنوجواں اور کھیل وزیر نسیتھ پرمانک نے ایتھلیٹوں کو خطاب کیا اور اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

Recommended