Urdu News

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، بلاسپور میں میڈیکل آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا

@naqvimukhtar

 بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان و اپیل کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ "پی ایم کیئر " کے تحت ملک بھر میں 1500سے زیادہ  میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگائے جاچکے ہیں یا لگائے جارہے ہیں۔مسٹر نقوی نے ریڈیکو کھیتان کے ذر یعہ اترپردیش کے مختلف مقامات پر لگے  (بیس)20گھن میٹر فی گھنٹہ کی پیداوار والے 6 میڈیکل آکسیجن پلانٹ میں سے آج ایک کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، کا  بلاس پور، رام پور میں افتتاح کیا۔

مختارعباس نقوی نے کہا کہ ریڈیکو کھیتان کے ذریعہ 6میڈیکل آکسیجن پلانٹ بلاس پور (رام پور)، بلہور (کانپور)، بھگونت پور (پریاگراج)، مہوبہ (مہوبہ)، منجھن پور (کوشامبی)  اور مانک پور (چتر کوٹ ) میں لگے ہیں۔ نقوی نے کہا کہ حکومت کے بھرپور  وسائل  اور معاشرے کی احتیاط و صبر ہی ملک کو کورونا کے قہر سے آزادی دلا سکتی ہے۔  وزیر اعظم نریندر مودی کے تمام لوگوں کی صحت اور سلامتی کے عزم کے نتیجے میں، آج  بھارت  کورونا کے خلاف جنگ میں پہلے سے ہی ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں مضبوطی سے اس  آفت سے نکل رہا ہے۔

نقوی نے کہا کہ 2020میں بھارت میں کورونا کی پہلی  لہرآئی تھی، تب کوروناجیسی  وبا سے لڑنے کے لئے خاطر خواہ  وسائل دستیاب نہیں تھے۔ کورونا وباء کی شروعات  کے تقریباً  ایک سال کے اندر ہی بھارت، کورونا ٹیسٹنگ کٹ، خصوصی کورونا ہسپتال، مخصوص کورونا صحت مراکز،آئیسو لیشن  بستر، آئی۔ سی۔ یو۔  بیڈ ، این۔95  ماسک کی تیاری،  پی۔ پی۔ ای۔ کٹس کی تیاری،  میڈیکل آکسیجن ، وینٹیلیٹروں کی تیاری ہو،  ویکسین  ہو،  ہندوستان خود کفیل  ہوگیا ہے۔

جنوری 2020 ء سے پہلے،  میڈیکل آکسیجن کی پیداوار ہر دن  صرف900 میٹرک ٹن  کے حساب  سے تھی،  جو صرف چند مہینوں میں ہی  بڑھ کر9000  میٹرک ٹن  روزانہ کے حساب سے ہوگئی ہے۔ نقوی نے کہا کہ آج  دو "میڈ اِن انڈیا" کورونا ویکسین دستیاب ہیں۔ ملک بھر میں 80ہزار سے زیادہ ویکسینیشن مراکز چل رہے ہیں، اب تک 18سال سے زیادہ عمر کے 40کروڑ سے زیادہ  افراد کو کورونا کا ٹیکہ  لگایا گیا ہے۔ بھارت میں 2624سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ لیب ہیں، جن میں 44کروڑ20لاکھ سے  زیادہ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے  ہیں، اوسطاً 20لاکھ سے زیادہ افراد کے روزانہ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ بھارت میں ہی روزانہ 12لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیار ہو رہی ہے۔

Recommended