Urdu News

افغانستان: طالبان نے سرحدی علاقوں پر قبضہ شروع کردیا

طالبان

افغانستان: طالبان نے سرحدی علاقوں پر قبضہ شروع کردیا

طالبان نے اب سرحدی علاقوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے۔ افغانستانکے مغرب میں ایران، مشرق اور جنوب میں پاکستان اور شمال میں ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان سے ملحق ہے۔ طالبان کا دعوی ہے کہ اب ان کے جنگجوؤں نے ان علاقوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے۔

ان علاقوں پر قبضہ کرنے سے یہاں سے ہونیوالی تجارتی سرگرمیاں رک گئیں ہیں۔ ان راستوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہورہی ہے۔ پاکستان میں بلوچستان حکومت کے سابق مشیر، زین اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ اشرف غنی کی حکومت کا وجود خطرے میں ہے کیونکہ طالبان نے اسٹریٹجک سپلائی لائنوں کو منقطع کردیا ہے اور سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ نیز رسد کی فراہمی بھی درہم برہم ہوگئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کا مقصد اشرف غنی حکومت کو حقیقی طور پر میں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ طالبان جلد ہی برآمد اور درآمدی سامان پر بھاری ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کرنا شروع کردیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ طالبان نے مغربی افغانستان کے اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ طالبان نے صوبہ ہرات میں ایران کے ساتھ لگنے والی اسٹریٹجک سرحد کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جو افغانستان میں تیل کی آمد کا بنیادی راستہ ہے۔ طالبان اور حکومتی دستے اس وقت بلخ اور فریاب صوبوں میں ترکمانستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پر موجود چیک پوسٹوں پر بر سر پیکار ہیں۔

Recommended