Urdu News

افغانستان میں عیدالاضحی کی نماز کے دوران صدرتی محل پر راکٹ سے حملہ

کابل صدراتی محل میں عید الاضحیٰ

افغانستان میں عیدالاضحی کی نماز کے دوران صدرتی محل پر راکٹ سے حملہ

کابل، 20 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان میں منگل کے روزعید الاضحی کی نماز کے دوران کابل میں واقع صدرتی محل پر متعدد راکٹ داغے گئے۔سرکاری ٹی وی کے براہ راست نشریات کے مطابق جب صدر اور دیگر معززین عید کی نماز ادا کررہے تھے تبھی یہ حملے ہوئے۔ حملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا کہ صدرتی محل کے قریب دھماکہ بھی ہوا ہے۔

عید پر دشمنوں نے دارالحکومت پر راکٹ حملے کیے ہیں: افغان وزارتِ داخلہ

افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج عید الاضحیٰ کے روز افغانستان کے دشمنوں نے دارالحکومت کابل کے مختلف حصوں میں راکٹ حملے کیئے ہیں۔افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے یہ بات دارالحکومت کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ترجمان افغان وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق داغے گئے راکٹ 3 مقامات پر گرے۔افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے وقت صدارتی محل کے قریب بھی راکٹ حملہ کیا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق راکٹ صدارتی محل کے قریب داغے گئے، حملے کے وقت صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی تھی جسے جاری رکھا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی محل کے قریب کم از کم 2 راکٹ داغے گئے، راکٹ صبح 8 بجے داغے گئے جن کی آواز گرین زون تک سنی گئی۔

Recommended