وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری، جناب وکرم سہائے نے کہا، او ٹی ٹی پلیٹ فارموں اور ڈجیٹل نیوز پبلشرز کے لیے ڈجیٹل میڈیا اخلاقیات کوڈ شہریوں کو شکایات ازالہ طریقہ کار کے مرکز میں رکھتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اصول و ضوابط ایک انتظامی ڈھانچہ قائم کرتے ہیں جس میں ڈجیٹل میڈیا پر ناشرین کے لیے تین مرحلہ شکایات ازالہ فریم ورک شامل ہے۔
جناب سہائے لداخ، جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، اور ہماچل پردیش کی شمالی ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں اسٹیک ہولڈرز کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ’ڈجیٹل میڈیا اخلاقیات کوڈ‘ پر ایک ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔
شمالی ریاستوں کے لیے ویبینار مختلف علاقوں میں اسٹیک ہولڈرز کے لیے پریس انفارمیشن بیورو کی علاقائی اکائیوں کے ذریعہ وزارت کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے ویبینار کے سلسلے کا ایک حصہ تھا۔ اس میں جون اور جولائی 2020 کے دوران جنوبی، مغربی، مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں کے لیے ویبینار شامل ہیں۔
جناب سہائے نے ایک مختصر پیشکش کی جس میں ’ڈجیٹل میڈیا اخلاقیات کوڈ‘ جیسے ناشرین کے لیے اخلاقیات کوڈ؛ تین مرحلہ شکایات ازالہ میکانزم، اور ڈجیٹل میڈیا ناشرین کے ذریعہ معلومات کو پیش کرنے اور انکشاف کرنے سے متعلق مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔ انھوں نے بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے 1,800 سے زیادہ ناشرین سے معلومات حاصل کی ہیں اور مزید کہا کہ متعدد اداروں اور ناشرین کی تنظیموں نے قواعد کے تحت خود ساختہ اداروں کی تشکیل سے متعلق مواصلات بھیجی ہیں۔
ڈجیٹل نیوز پبلشرز، صحافیوں، او ٹی ٹی پلیٹ فارموں اور ماس کمیونیکیشن سے وابستہ افراد فعال طور پر ورچوئل تفاعلی میٹنگ میں حصہ لیا۔ ویبینار کے دوران شرکا کے ذریعہ مختلف سوالات، شبہات اور مسائل اٹھائے گئے۔ ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے نمائندے؛ اور وزارت اطلاعات و نشریات کی علاقائی میڈیا اکائیوں کے سربراہان بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔