Urdu News

اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایوان کی روایت برقرار رکھے: اوم برلا

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا

اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایوان کی روایت برقرار رکھے: اوم برلا

نئی دہلی، 22 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

جمعرات کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کے دوران روایت برقرار رکھنا اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔پارلیمنٹ کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنے سے قبل، برلا نے حزب اختلاف کی جانب سے مختلف امور پر جاری ہنگامے کو غیرضروری قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ لوگوں نے ہمیں ہنگامے یا پلے کارڈز دکھانے کے لیے نہیں بھیجا۔ یہ ایوان لوگوں کی پریشانیوں اور دقتوں کو حکومت تک پہنچانے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مون سون کے اجلاس کے تیسرے روز بھی اپوزیشن مہنگائی، پیگاسس سافٹ ویئر اور زرعی قوانین کے معاملے پر ہنگامہ کر رہی۔ پہلے دو دن بھی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کا کاروبار متاثر ہوا۔

Recommended