Urdu News

ملک کے کورونا وائر س کے41 ہزار نئے معاملے

کورونا وائرس

ملک کے کورونا وائر س کے41 ہزار نئے معاملے

نئی دہلی، 22 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ایک بار پھر ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مجموعی طور پر 41 ہزار 383 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ اس بیماری کی وجہ سے 507 افرادہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 652 ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں پازیٹویوکی شرح میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پازیٹویٹی کی شرح پچھلے 31 دنوں سے مسلسل 3 فیصد سے نیچے ہے۔ پازیٹویٹی کی شرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2.41 فیصد رہی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک ملک میں کورونا کے کل 3 کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار 720 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 4 لاکھ 18 ہزار 987 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 09 ہزار 394 ہوگئی ہے۔

Recommended