افغانستان: نامعلوم مسلح افراد نے 100 شہریوں کو ہلاک کردیا
کابل، 23 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع سپین بولدک میں نامعلوم مسلح افراد نے 100 شہریوں کو ہلاک کردیا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس قتل عام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کا قتل بلا وجہ کیا گیا ہے۔
افغان حکومت نے ان ہلاکتوں کا الزام دہشت گرد تنظیم طالبان پر عائد کیا ہے۔ تاہم، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ صوبہ سپین بولدک اس وقت طالبان کے قبضے میں ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان میر واعظ استانک زئی نے کہا کہ طالبان نے اپنے(پاکستان) پنجابی آقاؤں کے حکم پر سپینبولدک کے کچھ علاقوں میں بے گناہ افغانوں کے گھروں پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ ان لوگوں نے لوٹ ماری کی اور100 افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے سے ظالم دشمن کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
قندھار کی صوبائی کونسل کی ممبر، فدا محمد نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد عید سے ایک دن قبل اس کے دونوں بیٹوں کو لے گئے اورہلاک کردیا۔ اس کا بیٹا کسی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ نہیں تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جو بھی قاتل ہیں،انہیں فوری طور پرپکڑا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔دوسری طرف، افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق، صوبہ سپین بولدک میں عام شہریوں کی لاشیں اب بھی زمین پر پڑی ہیں۔