Urdu News

ٹوکیو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ اولمپک کھیل شروع

ٹوکیواولپمکس: رنگارنگ افتتاحی تقریب

ٹوکیو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ اولمپک کھیل شروع

دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے، 32ویں اولمپک کھیل کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ایک سال کی تاخیر کے بعد آج شام ٹوکیو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔

 افتتاحی تقریب جاپان کے دارالحکومت میں نوتعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز گلابی رنگ کی آتش بازی کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر جاپان کے بادشاہNaruhito، فرانس کے صدرEmmanuel Macron اور امریکہ کی خاتون اوّل جِل بائیڈن سمیت بہت سی اہم شخصیات اور عہدیدار موجود تھے۔

 باکسر ایم سی میری کوم اور بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے 127 رکنی بھارتی دستے کی قیادت کی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام بھارتی شہریوں کی جانب سے ٹوکیو اولمپک میں بھارتی دستے کو نیک خواہشات پیش کیں۔

 جناب کووند نے ایک ٹوئٹ میں اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ملک کے لیے فخر کا باعث بنیں گے۔جناب مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ذریعے شاندار کارکردگی کا سیزن دیکھنے کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک میں بھارتی دستے کے لیے اپنی بہترین خواہشات کا اظہار کیا۔

 جناب مودی نے ایک ٹوئٹ میں تمام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بھارت کی حوصلہ افزائی کریں۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انھوں نے بھی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کی کچھ جھلکیاں دیکھیں۔

میری کام اور منپریت نے ہندوستانی دستے کی قیادت کی

چھ بار کی عالمی چیمپیئن خواتین باکسر ایم سی میری کام اور مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریپ سنگھ نے جمعہ کے روز ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ میں ترنگا اپنے ہاتھوں میں لے کرہندوستانی دستے کی قیادت کی ہندوستان مارچ پاسٹ میں 21 ویں مقام پر اترا۔

ہندوستان نے ان کھیلوں میں اپنے 127 ممبروں کے سب سے بڑے دستہ کو میدان میں اتارا ہے جس میں 56 خواتین شامل ہیں۔افتتاحی تقریب میں ہندوستان کی طرف سے 19 کھلاڑیوں اور چھ عہدیداروں پر مشتمل ایک دستہ نے شرکت کی ۔

Recommended