نئی دلّی ، 24 جولائی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک – 2020 میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر میرا بائی چانو کو مبارکباد دی ۔
وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ‘‘ ٹوکیو – 2020 میں اس سے زیادہ خوشی کے ساتھ آغاز نہیں ہو سکتا تھا ۔ بھارت کو میرا بائی چانو کی شاندار کار کردگی کی وجہ سے فخر حاصل ہوا ہے ۔ ویٹ لفٹنگ میں تمغہ جیتنے پر ، اُن کو مبارکباد ۔ اُن کی کامیابی ہر بھارتی کو تحریک دے گی ۔ #Cheer4India #Tokyo2020 ’’ ۔