پاکستان رینجرس کی درخواست پرہفتہ کے روز ضلع جموں کے علاقہ سوچیت گڑھ آر ایس پورہ کے بین الاقوامی سرحدپر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے درمیان کمانڈر سطح کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ بی ایس ایف کے وفد کی قیادت بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈی آئی جی سرجیت سنگھ اور پاکستان رینجرس کے وفد کی قیادت سیالکوٹ سیکٹر کے سیکٹر کمانڈر پاکستان رینجرس بریگیڈیئر مراد حسین نے کیا۔
ڈی جی ایم او کے ذریعہ گذشتہ ماہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس اور پاکستان رینجرس کے مابین یہ سیکٹر کمانڈر سطح کا پہلا اجلاس تھا۔ میٹنگ کے دوران دونوں بارڈر سیکورٹی فورسز کے کمانڈروں نے پاک ڈرون سرگرمیوں،سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیوں، پاکستان کے ذریعہ سرنگوں کی کھدائی اور بارڈر منیجمنٹ سے متعلق دیگر کئی شہری مفادات کے مدعوں پر بی ایس ایف وفد کے ذریعہ چرچہ کی گئی۔
ا س دوران جموں علاقے میں پاکستانی افسرو ں کے ذریعہ ڈرون سرگرمیوں سے متعلق بی ایس ایف وفد نے سخت احتجاج درج کرایا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ جب بھی ضروری ہو،آپریشنل معاملات کو حل کر نے کے لئے فیلڈ کمانڈروں کے مابین فوری رابطے کو دوبارہ فعال کیا جائے۔ یہ اجلاس خوشگوار، مثبت اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوا اور دونوں فریقین نے پہلے ڈی جی سطح کے مذاکرات میں لئے گئے فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے ایک دوسرے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔