Urdu News

ویسٹرن فلیٹ کے آئی این ایس کولکاتا کو ‘بہترین جہاز’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا

آئی این ایس کولکاتا کو 'بہترین جہاز' کے ایوارڈ

آئی این ایس دیپک نے ٹینکروں اور او پی وی کیٹیگری میں 'بیسٹ شپ' کاایوارڈ جیتا

آئی این ایس ترکش کوبیڑے کی تمام سرگرمیوں کے لئے 'موسٹ ریسپریٹیڈ' ایوارڈ حاصل ہوا

ویسٹرن نیول کمانڈ کی  سورڈ آرم میں ہر سال ہونے والی فلیٹ ایوارڈ تقریب میں مجموعی طور پر 20 ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے ایک سال کے وقفے کے بعد ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی این ایس کولکاتا کو 'بہترین جہاز' کا ایوارڈ دیا گیا۔ آئی این ایس ترکش نے ’موسٹ ریسپریٹیڈ‘ ایوارڈ جیتا اور آئی این ایس دیپک نے ٹینکروں اور او پی وی کے زمرے میں 'بہترین جہاز' کاایوارڈ حاصل کیا۔

اس سال تقریب کی میزبانی ویسٹرن فلیٹ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل اجے کوچر نے کی۔ اس تقریب میں اپریل 2020 سے مارچ 2021 تک فلیٹ کے مشنوں کی کامیابیوں کو نشان زد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ویسٹرن نیول کمانڈکے  کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل آر ہری کمارتھے جن کے ساتھ ویسٹرن نیوی کمانڈ کے فلیگ آفیسرس نے بھی شرکت کی۔ کورونا کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے  تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد محدود تھی، لیکن بیڑے کی کامیابیاں سورڈآرم کی توقعات کے مطابق تھیں۔

 بحریہ کے آپریشن، سیکورٹی روایات اور حوصلے کو کور رکرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 ٹرافیاں فراہم کی گئیں۔ آئی این ایس کولکاتا کو بحری مشنوں کے کئی کام کرنے کے  دوران شاندار برداشت کا مظاہرہ کرنے والے بحری جہازوں میں 'بہترین جہاز' سے نوازا گیا تھا۔ آئی این ایس ترکش کو بحری بیڑے کی تمام سرگرمیوں، سمندر ی  مشق اور ہمتیجذبے  میں جوش اور اسپرٹ کے حیرت انگیز مظاہرے کے لئے ’موسٹ اسپریٹیڈ‘ جہاز کے ایوارڈسے نوازا گیا۔آئی این ایس دیپک نے ٹینکروں اور اوپی وی کے زمرے میں ’بیسٹ شپ‘کا ایوارڈ حاصل کیا۔

واضح ہو کہ ویسٹرن فلیٹ نے وبا سے لڑنے کی قومی کوششوں کا ساتھ دیتے ہوئے مشنوں کے لئے کافی تعاون دیا۔ جب گردابی طوفان ’تاوتے‘ نے بھارت کے مغربی ساحل کو نشانہ بنایا تو ویسٹرن فلیٹ کے جہازوں  اور طیاروں نے بھی بہت سے لوگوں کی جان بچانے کے لئے کافی ہمت کے ساتھ بچاو مہم چلائی۔ آج کی تقریب میں ان خاندانوں کی قربانی کو یا د کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے تمام مشنوں کے لئے اپنے فرائض کو تمام تر مفادات سے بالاتر رکھا۔

Recommended