Urdu News

ٹوکیو اولمپک ٹینس: دوسرے دور میں پہنچے سمت ناگل، تاریخ رقم کی

سمت ناگل

ٹوکیو اولمپک ٹینس: دوسرے دور میں پہنچے سمت ناگل، تاریخ رقم کی

ہندوستانی اسٹار ٹینس کھلاڑی سمت ناگل  ٹوکیو اولمپک ٹینس ایونٹ کے مردوں کے سنگلس ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ ناگل نے پہلے راونڈ میچ میں ڈینس استومن کو شکست دی۔

ناگل نے دو گھنٹے 34 منٹ تک چلے مقابلے میں استومن کو 6-4، 6-7، 6-4 سے شکست دی۔ دوسرے راؤنڈ میں ناگل کا مقابلہ عالمی نمبر دوکھلاڑی دانل میدویدیف سے ہوگا۔ آسٹریلیائی اوپن کے رنر اپ میدویدیف نے پہلے راونڈ میں قازقستان کے الیگزینڈر بْبلک کو 6-4، 7-6 سے شکست دی۔

اس جیت کے ساتھ ہی سمت ناگل 25 سالوں میں مینس سنگلس ایونٹ جیتنے والے تیسرے ہندوستانی ٹینس کھلاڑی بن  گئے ہیں۔ ناگل سے قبل  ذیشان علی نے 1988 کے سیول اولمپکس کے مردوں کے سنگلسمقابلوں میں پیراگوئے کے وکٹو کابالیرو کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد لیینڈر پیس نے 1996 اٹلانٹا اولمپکس میں برازیل کے فرنانڈو میلیزینی کو شکست دے کر کانسے  کا تمغہ جیتا تھا۔

پیس کے بعد سے کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی اولمپکس میں سنگلس میچ نہیں جیت سکا ہے۔ سوم دیو دیوبرمن اور وشنو وردھن 2012 کے لندن اولمپکس میں پہلے راونڈ میں  ہا رگئے تھے۔

Recommended