Urdu News

کارگل وجے دیوس پر وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام

کارگل وجے دیوس

وزیر اعظم نے کارگل کی دلچسپ کہانی پڑھنے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کارگل وجے ددوس کی 22 ویں برسی کے موقع پرعوام کو کارگل کی دلچسپ کہانی پڑھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ہماری مسلح افواج کیبہادری اور نظم و ضبط کی علامت ہے جسے پوری دنیا نے دیکھا ہے۔

اتوار کے روز ماہانہ ریڈیو پروگرام‘من کی بات‘ کی 79 ویں قسطسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کل (26 جولائی) کارگل وجئے دوس ہے۔ کارگل جنگ ہندوستانی فوجوں کی بہادری اور تحمل کی ایک علامت ہے، جسے پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ اس بار اس شاندار دن کو بھی امرت مہوتسو کے درمیانپر منایا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اور بھی خاص ہوجاتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ کارگل کی دلچسپ کہانی پڑھیں۔ آئیے ہم سب کارگل کے بہادر دلوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے ترنگا اٹھانے والوں کے حوالے سے جذبات سے معمور ہونا فطری بات ہے۔ حب الوطنی کا یہ احساس ہم سب کو متحد کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اس سال ’آپریشن وجے‘کی 22 ویں برسی منا رہا ہے۔ آپریشن وجے 26 جولائی 1999 کو کارگل میں پاکستان پر ہندوستانی مسلح افواج کی فتح کی علامت ہے۔

Recommended