Urdu News

تیار فولاد کی کھپت میں گھریلو پیداوار کی حصہ داری میں اضافہ

Union Minister for Steel Shri Ram Chandra Prasad Singh

 نئی دہلی، 26؍جولائی2021: گذشتہ تین برسوں اور   موجودہ سال کے دوران تیار فولاد کی کھپت میں گھریلو پیداوار کی کھپت اور حصہ داری نیز درآمدات سے متعلق  درج ذیل تفصیلات سے یہ اشارہ ملتا ہے  کہ تیار فولاد کی کھپت میں گھریلو پیداوار کی حصہ داری میں اضافہ ہوا ہے۔

 

تیار فولاد (ملین ٹن میں)

سال

کھپت

پیداوار

درآمدات

کھپت میں درآمدات کی فیصد حصہ داری

کھپت میں گھریلو پیداوار کی فیصد حصہ داری

2018-19

98.71

101.29

7.84

7.9

92.1

2019-20

100.17

102.62

6.77

6.8

93.2

2020-21

94.89

96.20

4.75

5.0

95.0

April-June, 2021*

24.85

26.23

1.16

4.7

95.3

ذریعہ /  جے پی سی ، عبوری *

گذشتہ تین برسوں  اور موجودہ سال کے دوران تیار فولاد کی برآمدات  ودرآمدات سے متعلق جو تفصیلات دی گئی ہیں ان سے اشارہ ملتا ہے کہ بھارت 2019-20 سے تیار فولاد کا خالص برآمد کار رہا ہے۔

سال

تیار فولاد (ملین ٹن میں)

درآمدات

برآمدات

2018-19

7.84

6.36

2019-20

6.77

8.36

2020-21

4.75

10.78

April- June, 2021*

1.16

3.56

ذریعہ /  جے پی سی ، عبوری *

ملک میں فولاد کی مانگ میں تکمیل زیادہ تر گھریلو پیداوار سے ہوئی ہے اور کھپت میں درآمدات کی فیصد حصہ داری میں گذشتہ تین برسوں میں رفتہ رفتہ کمی آئی ہے۔

یہ اطلاع فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******************

Recommended