نئی دلّی ،26 / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ’’ بی او ٹی بنیاد پر بس اڈوں کی ترقی ‘‘ نامی اسکیم مرتب کی ہے ، جسے 12 ویں پنجسالہ منصوبے کے دوران نافذ کیا جائے گا ۔ یہ اسکیم بس اڈوں / ٹرمنلس کو بی او ٹی کی بنیاد پر تیار کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کرتی ہے ۔ ریاستوں / یو ٹی میں بس اڈوں کی ترقی کے لئے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط ستمبر ، 2018 ء میں جاری کئے گئے ہیں ، جس کا مقصد مرکزی حکومت کی طرف سے وائبلٹی گیپ فنڈ ( وی جی ایف ) کی شکل میں بس اڈوں کے فروغ کے لئے مدد کی جائے گی ۔
مذکورہ معلومات ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔