نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے ڈاکٹر عبدالکلام کو خراج تحسین پیش کیا
نئی دہلی ، 27 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے سابق صدر ڈاکٹرابوالفاخرزین العابدین عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پردلی تعزیت پیش کی ہے۔منگل کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے۔ وہ عام آدمی کے صدر تھے جنھوں نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔
نائب صدر نے کہا ’’میں سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو آج ان کی برسی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک ممتاز سائنسدان ، ایک دور اندیش رہنما اور سب سے بڑھ کر ایک بہترین انسان تھے۔ ملک کی دفاعی اور خلائی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں ان کا زبردست اور شاندار تعاون ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ڈاکٹر کلام جو عام آدمی کے صدر کی حیثیت سے مشہور ہیں ، لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ بنے رہیں گے۔ سابق صدر کو ان سادگی ، ایمانداری و فرض شناسی اور خیر سگالی کے لیے جانا جاتا ہے۔