Urdu News

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا نے وزیر اعظم مودی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست کے لئے مزید کورونا ویکسین   کی درخواست کی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کے ساتھ ان کی باضابطہ ملاقات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کے دوران میں نے ریاست میں کووڈ 19 کے پیش نظر آبادی کے مطابق مزید ویکسین اور دوائیوں کی ضرورت کا مسئلہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کے ساتھ ریاست کا نام تبدیل کرنے کے التوا کا معاملہ بھی اٹھایا۔ اس معاملے پر، وزیر اعظم نے انہیں یقین دلایا کہ "وہ دیکھیں گے"۔

پیگاسس کیس کے بارے میں، ممتا نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس پر کل جماعتی اجلاس طلب کرنا چاہئے اور اس کی تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کی جانی چاہیے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پانچ روزہ نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔ بنگال اسمبلی انتخابات میں لگاتار تیسری بار اقتدار میں   لوٹنے کے بعد ممتا کا یہ دہلی کا پہلا دورہ ہے۔وہ وزیر اعظم کے علاوہ قومی دارالحکومت کے دورے کے دوران سونیا گاندھی، کمل ناتھ اور آنند شرما سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔

Recommended