Urdu News

اولمپکس: باکسنگ میں ہندوستانیوں کی امید زندہ، لیو لینا تمغے سے ایک قدم دور

ٹوکیو اولمپکس

ہندوستانی خاتون باکسر لو لینا بورگوہین اولمپک تمغے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ 69 کلوگرام کیٹگری میں، لو لینا نے جرمنی کی نیدن اپیٹز کو 3-2 سے شکست دے کر آخری آٹھویں  میں داخلہ حاصل کیا۔  سیمی فائنل میں داخلہ کرتے ہی ان کا کم سے کم کانسے کا تمغہ پکا ہو جائے گا۔

پہلا دور لیو لینا کے نام رہا۔ انہوں نے اسپلٹ فیصلے سے پہلا راؤنڈ جیتا۔ لوولینا نے اپنے حریف  کھلاڑی کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔اپنے دھار دار مکوں سے نیدن پر زبر دست حملہ کیا۔ وہ شروعات سے جارحانہ ہو کر کھیل رہی تھیں۔ لگا تار تین راؤنڈ جیت کر میچ کو اپنی طرف موڑ دیا۔

 لوولینا آسام کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے اولمپکس تک کا سفر طے کیا ہے۔ لیو لینا بورگوہین آسام کے ضلع گولاگھاٹ  میں پڑنے والی سروپتھر اسمبلی حلقہ کے چھوٹے سے گاؤں برومکھیا کی رہنے والی ہیں۔ ان کے گاؤں میں محض 2ہزار کی آبادی ہے۔ دو بار ورلڈ چمپئن شپ کا تمغہ جیتنے والی، لو لینا آسام کی پہلی باکسر ہیں جنھوں نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

لو لینا نے میچ جیت کر وطن عزیز کی امید کو زندہ رکھا ہے۔ اس نے آخری آٹھ میں جگہ بنا لی ہے۔ وہ تمغے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔انہوں نے اپنے صبر اور سمجھداری سے میچ کو اپنے حق میں موڑ دیا۔ لیو لینا لیجنڈری باکسر محمد علی کو اپنا رول ماڈل مانتی ہیں۔

اولمپکس: ٹیبل ٹینس میں ہندوستان کو ایک اور بڑا دھچکا، اچنتا شرتھ کمل ہار گئے

ٹیبل ٹینس میں بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ ہندوستانی اسٹار کھلاڑی اچنتا شرت کمل کو تیسرے راؤنڈ میچ میں چینی کھلاڑی ما لانگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مالانگ نے اس میچ میں شرت کو 7-11، 11-8، 11-13، 4-11، 4-11 سے شکست دی۔شرت کمال پہلا سیٹ ہار گئے لیکن انہوں نے  دوسرے سیٹ میں مضبوطی سے واپسی کی ، لیکن اس کے بعد چینی کھلاڑی نے انہیں کوئی موقع نہیں دیا۔ لانگ نے چوتھا کھیل 11-4 سے جیتا، اور پانچواں گیم بھی وہ اتنے ہی فرق سے جیتنے میں کامیاب رہے  ۔

 اس طرح، لانگ نے شرت کمل کی امیدوں کو پانچ میں سے 4 میچ جیت کر شکست دی۔ اس شکست کے بعد، وہ ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہو گئے۔اپنے آخری میچ میں شرت کمل نے دھوم مچا دی تھی اور حریف کو کوئی موقع نہیں دیا تھا، حالانکہ اس شکست نے ٹیبل ٹینس سے ملک والوں کی میڈل کی امیدوں کو توڑدیا ہے۔

Recommended