Urdu News

برکس کے وزرائے صحت کی بدھ کے روز روایتی ادویہ سے متعلق میٹنگ

برکس

 نئی دہلی27؍جولائی:برکس کے ممبرممالک کووڈ -19کے خلاف جنگ میں  روایتی طریقہ علاج کو آگے بڑھانے ، شامل کرنے اوراس کو توسیع دینے کے لئے پوری طرح تیارہیں ۔ روایتی علاج کے موضوع پر برکس کے وزرائے صحت کی میٹنگ میں جو ورچوئل طریقے پر بدھ کو منعقد کی جائے گی ، برکس کے رکن ممالک اس اہم معاملے پرتبادلہ خیال کریں گے ۔ وزارت آیوش ، حکومت ہند کووڈ 19وباء کے اثرات کو کم کرنے میں ہندوستانی طریقہ علاج کی کامیابی کو پیش کرنے جارہی ہے ۔ اس اسمبلی کو وزیربرائے آیوش ، حکومت ہند جناب سرباننداسونووال بھی خطاب کریں گے ۔ ان کے علاوہ متعلقہ ممالک کے دیگروزراء بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے ۔

ہندوستان برکس  (برازیل ، روس ، ہندوستان ، چین اورجنوبی افریقہ ) کی چیئرمین شپ ، جو باری باری سے منتقل ہوتی ہے ، یکم جنوری 2021کو حاصل کی تھی ۔ یہ عہدہ ہندوستان کو روس سے منتقل ہواتھا۔ برکس کا رکن ہرملک سال بھرکے لئے چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھالتاہے ۔ موجودہ میٹنگ میں پروفیسرتنوجہ نیساری ، ڈائرکٹر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ  آف آیوروید (اے آئی آئی اے ) ، وزارت آیوش ، حکومت ہند ، کووڈ -19وباء کے اثرات کو کم کرنے میں ہندوستانی طریقہ علاج کے کردارکے موضوع پر ہندوستانی موقف پیش کریں گے ۔ وزارت آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچہ ، اس اجلاس میں تعارفی کلمات اداکریں گے ۔

وزرائے صحت کے اس اجلاس کا موضوع ‘‘کووڈ-19کے لئے برکس کا جوابی اقدام :وباء سے نمٹنے کی تیاری کے لئے ڈیجیٹلائزڈ بھرپورلائحہ عمل کی سمت پیش رفت ’’ہے 

Recommended