Urdu News

بھارتی ریلوے کے کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پوری طرح تیار

Tokyo Olympic Games

 نئی دہلی، 28 جولائی 2021: کھیل کود کی اپنی مالامال ثقافت کو آگے بڑھاتے ہوئے، بھارتی ریلوے کے کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ سے 25 ایتھلیٹس اور 5 کوچوں اور ایک فزیو ، 23جولائی سے 8 اگست 2021 کے دوران منعقد ہورہے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں بھارتی دستے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بھارتی ریلوے مجموعی ایتھلیٹوں میں سے تقریباً 20 فیصد ایتھلیٹس فراہم کرکے سب سے بڑا تعاون دینے والی تنظیم ہے۔

ان کی حوصلہ افزائی کے لئے، وزارت ریلوے نے حسب ذیل تفصیلات کے مطابق، جاری ٹوکیو اولمپک گیمز 2020 کے دوران حصہ لینے والے بھارتی ریلوے کے ایتھلیٹ حضرات اور  افسران کو خصوصی نقدی انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے:

  1. سونے کا تمغہ                                         3 کروڑ روپئے
  2. نقرئی تمغہ                                              2 کروڑ روپئے
  3. کانسے کا تمغہ                                        ایک کروڑ روپئے
  4. آٹھویں شراکت دار تک                                35 لاکھ روپئے
  5. شرکاء                                                  7.5 لاکھ روپئے
  6. سونے کا تمغہ جیتے والےایتھلیٹ کے کوچ کے لئے     25 لاکھ روپئے
  7. نقرئی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ کے کوچ کے لئے        20 لاکھ روپئے
  8. کانسے کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ کے کوچ کے لئے    1.5 لاکھ روپئے
  9. حصہ لینے والے ایتھلیٹوں کے دیگر کوچوں کے لئے              7.5 لاکھ روپئے

 

یہ آزاد پرموشن پالیسی ملک کے سرکردہ کھلاڑیوں/کوچوں کے لئے ایک ترغیب کے طور پر کام کرے گی اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ریلوے کی عہد بندگی کو ازسر نومستحکم بنائے گی۔

Recommended