Urdu News

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں پھر اضافہ

کورونا وائرس

نئی دہلی، 29 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ایک بار پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کل 43 ہزار 509 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اس بیماری کی وجہ سے 640 افراد ہلاک ہوئے۔ ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 465 ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں پازیٹویٹی کیشرح میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔پازیٹویٹی شرح 3 فیصد سے کم ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پازیٹویٹی شرح 2.52 فیصد رہی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ، 17 لاکھ سے زیادہ کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، چار لاکھ، 22 ہزار، 662 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ، 03 ہزار، 840 ہو گئی ہے۔ خبر ہے کہ اب تک تین کروڑ، 07 لاکھ، ایک ہزار 612 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 پچھلے کچھ دنوں سے، کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد نئے کیسز سے کم ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں صحت یابی کی شرح 97.38 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 17 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

شمال مشرق میں کوروناکے مریضوں میں کوئی کمی نہیں

شمال مشرقی ریاستوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعدادمیں متوقع کمی نہیں دکھائی پڑ رہی ہے۔ آسام اور منی پور میں نئے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ آرہی ہے،وہیں میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ میں، روزانہ چار سو سے زیادہ نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔

شمال مشرق میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار 658 ہے۔ اس کے ساتھ، متاثرہ افراد کی کل تعداد نو لاکھ 33 ہزار 859 ہوگئی ہے۔ ان میں سے آٹھ لاکھ 70 ہزار 103 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر چار ہزار 437 مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ہیں۔

اس وقت شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف اسپتالوں میں 52 ہزار 552 مریض زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک نو ہزار 753 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

آسام میں ایک ہزار 276 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 62 ہزار 731 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 43 ہزار 31 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 791 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ 13 ہزار 152 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ آسام میں اب تک پانچ ہزار 201 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 21 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

منی پور میں ایک ہزار پانچ نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ، ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 95 ہزار 824 ہے جبکہ 83 ہزار 392 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 871 نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 10 ہزار 922 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ منی پور میں اب تک ایک ہزار 510 مریض کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

تریپورہ میں 415 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 77 ہزار 409 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 72 ہزار 847 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 344 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ تین ہزار 754 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 745 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

میگھالیہ میں 541 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 63 ہزار 14 ہو گئی ہے جبکہ 56 ہزار، 510 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 409 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں کل پانچ ہزار 456 مریض زیر علاج ہیں۔ میگھالیہ میں اس وبا کی وجہ سے ایک ہزار 48 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

اروناچل پردیش میں بھی 342 نئے کورونا متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس طرح، ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 47 ہزار 142 ہے جب کہ 42 ہزار 617 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 325 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کل چار ہزار 301 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 224 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

دریں اثنا، میزورم میں ایک ہزار 727 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 34 ہزار 297 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 24 ہزار 657 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 424 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ دس ہزار 500 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ میزورم میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 140 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

ناگالینڈ میں 114 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 27 ہزار 586 ہے۔ ریاست میں کل 24 ہزار 910 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 350 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ناگالینڈ میں اب تک 552 مریض کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مریض ہلاک  ہوئے ہیں۔

Recommended