Urdu News

ٹوکیو اولمپکس 2020: ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹس کی کار کردگی اب تک کیسی رہی؟

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی

پاکستان کے آدھے ایتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس سے باہر

نئی دہلی،اسلام آباد،29جولائی (انڈیا نیرٹیو)

اس وقت جاپان کے ٹوکیو میں اولپمک 2020جاری ہے جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی جمع ہیں اور اپنے اپنے فیلڈ میں گولڈ میڈل جیتنے کے لئے جدو جہد کررہے ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑی بھی مختلف مقابلوں میں میڈل کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ہندوستان نے کانسے کے طبقے سے اپنے میڈل جیتنے کا آغاز کر دیا ہے۔

میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں بہتر مظاہرہ کر کے ہندوستان کو سرخیوں میں لا دیا ہے۔ وہیں دوسری جانب پاکستان کے آدھے ایتھلیٹس   ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہوگئے، دس کھلاڑیوں نے شرکت کی جب کہ پانچ کھلاڑی میڈل لیے بغیر اولمپکس گیمز سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں سب سے پہلے باہر ہونے والے پاکستانی شوٹر گلفام جوزف تھے جنہوں نے 10میٹر ائیر پسٹل میں شرکت کی، 36شوٹرز میں سے 8شوٹرز نے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کرنا تھا، پاکستانی شوٹر گلفام نے 600 میں سے 578شوٹ نشانے پر مارے        ۔ فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکے  اور باہر ہو گئے۔

 اولمپکس مقابلوں میں پہلی بار بیڈمنٹن میں انٹری دینے والی پاکستانی کی ماحور شہزاد ایک میچ بھی نہ جیت سکیں۔ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی میڈل نہ جیت سکے ۔  وہیں تیراکی کی بات کریں تو یہاں بھی پاکستانی تیراک  حسیب طارق نے 100میٹر فری اسٹائل کے ہیٹ ٹو میں انٹری دی اور 72سوئیمر میں ان کا نمبر 62واں رہاجو کچھ خاص نہیں رہا۔جوڈو میں پاکستان کو  میڈل کی امید شاہ حسین شاہ کا مقابلہ عالمی نمبر پر 13ویں نمبر پر موجود مصر کے رمضان درویش سے تھا مصری جوڈو کاز نے شاہ حسین شاہ کو بآسانی شکست دے  کر پاکستان کی یہ امید بھی ختم کردی۔ پاکستان کے یہ پانچ ایتھلیٹس بغیر کسی میڈل کے اولمپک مقابلے سے  باہر ہو گئے ہیں۔اب مزید پانچ کھلاڑی بچے ہیں جن سے پاکستانی عوام میڈل کی امید  لگائے ہوئے ہیں۔

Recommended