ٹوکیو اولمپکس 2020: لولینا سیمی فائنل میں، تمغہ یقینی
ٹوکیو، 30 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
ہندوستانی مکے باز لولینا بورگوہین نے جمعہ کو چینی تائیپی کی چین نیئن چن کو شکست دیکر ٹوکیو اولمپک کے مکےبازی مقابلے کےسیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے لیے کم ازکم کانسے کا تمغہ یقینی کرلیا۔یہ ان کھیلوں کا دوسرا تمغہ ہے۔اس سے قبل ویٹ لیفٹر میرا بائی چانو نے تاریخی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔