ٹوکیو، 30 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
ٹوکیو اولمپکس میں اپنے ابتدائی تین میچوں میں شکست کے بعد، ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے بالآخر آئرلینڈ کو 1-0 سے شکست دے کر فتح درج کی۔
اس میچ میں دونوں ٹیموں نے پہلے کوارٹر تک کوئی گول نہیں کیا۔ ہندوستان نے پہلے دفاعی کھیل کھیلا، اگرچہہندوستانی ٹیم کو گول کرنے کا موقع ملا، لیکن ہندوستانی خواتین ٹیم نے پچھلے میچوں کی طرح یہ موقع گنوا دیا۔ ہندوستان کو شروع ہی میں پنالٹی کارنر ملا لیکن ہندوستانیٹیم اسے گول میں تبدیل نہ کر سکی۔
ہاف ٹائم تک کسی بھی ٹیم نے گول نہیں کیا۔ تیسرے کوارٹر میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور جارحانہ کھیل دکھانا شروع کیا۔ کھیل کے آخری منٹ میں ہندوستان کا واحد گول نونت کور نے 57 ویں منٹ میں کیا۔ اس کے ساتھ رانی رام پال کی ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 1-0 سے شکست دی۔
قابل ذکر ہے کہہندوستانی ٹیم کو پہلے کھیلے گئے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیدرلینڈ نے پہلے میچ میں ہندوستان کو 5-1، دوسرے میچ میں جرمنی نے 2-0 اور برطانیہ نے تیسرے میچ میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو 4-1 سے شکست دی تھی۔