Urdu News

سی بی ایس ای بورڈ کے انٹر کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے ماری بازی

سی بی ایس ای بورڈ

نئی دہلی، 30 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے جمعہ کو بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جس میں 99.37 فیصد طلبا پاس ہوئے سی بی ایس ای کے اعلان کردہ بارہویں کے نتائج میں 99.13 فیصد لڑکے اور 99.67 لڑکیاں پاس ہوئیں کیندریہ ودیالیہ اور سنٹرل تبتی اسکول ایڈمنسٹریشن (سی ٹی ایس اے) کے طلبہ وطالبات صد فیصد پاس ہوئے ہیں، جبکہ جواہر نوودیہ ودیالہ کے 99.94 فیصد طلباپاس ہوئے ہیں۔ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی پاس فیصد 99.72 رہی۔

نتائج میں طلبہ وطالبات نے حاصل کی شاندار کامیابی، ڈاکٹر نواز دیوبندی نے پیش کی مبارک باد

سی بی ایس سی کی درجہ بارہ کے ریزلٹ کا آج اعلان کردیا گیا ہے جس میں طلبہ وطالبات نے اچھا مظاہرہ کیا۔ اسی سلسلہ میں نوازگرلز پبلک  اسکول کی طالبات نے 90فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرکے ایک اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ نوا ز گرلز پبلک اسکول کی 47طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جس میں طالبات نے مختلف مضامین میں صد فی صد نمبرات حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا۔ اسکول کا ریزلٹ 100 فیصد رہا۔ کالج کا گزشتہ 4سالوں سے 100فیصد ریزلٹ ہی آرہا ہے۔ کالج میں شمائلہ بنت محمد ساجد اور کوکب بنت محمد ذاکر نے 98.4فیصد نمبرات حاصل کرکے مشترکہ طور سے کالج میں اول مقام حاصل کیا۔

صادقہ رشید بنت عبدالرحمن رشید نے 96.8فیصد نمبرات حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کیا اور عاتکہ عثمانی بنت نجم عثمانی اور سہانہ بنت شہزاد احمد نے 96.4فیصد نمبرات حاصل کرکے مشترکہ طو ر سے اسکول میں سوم پوزیشن حاصل کی۔ صوفیہ بنت صغیر نے 96.2فیصد نمبرات حاصل کرکے کالج میں چوتھا مقام حاصل کیا۔ ناعمہ بنت قاری فوزان اور سونیا گور بنت شمشیر علی نے 95.4فیصد نمبرات حاصل کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ شمائلہ بنت محمد ساجد اور کوکب بنت محمد ذاکر نے اسکول کو ٹاپ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ علمہ بنت نواب، شفا مریم بنت محمد سلمان بجنوری، نرگس بنت مشرف، عائشہ نوال بنت فائز سلیم صدیقی، نبا خان بنت جاوید نے 90فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔

 اس سلسلہ میں کالج کے بانی ومنیجر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کامیاب سبھی طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب اور اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ محنت اور سنجیدگی سے اس راہ میں قدم بڑھانے کی ضرور ہے۔ تب ہی زندگی میں من چاہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اسی کے ساتھ انہو ں نے کہا کہ آج کا دور مقابلوں کا دور ہے، طلبہ ہوں یا طالبات یا تعلیمی ادارے ہم سب کو تعلیم کی اہمیت پر محنت کرنے اور توجہ دینے کی ض رور ت ہے۔ انہوں نے کالج کے اس شاندار نتائج کے لیے اپنے اسٹاف کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت کے بغیر یہ نتائج ممکن نہیں تھے۔ انہوں نے آخر میں بچوں کے سرپرستوں اور والدین کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان لوگوں کے تعاون کا نتیجہ ہی ہے کہ اتنا اچھا ریزلٹ رہا۔ ایک مضبوط تعلیمی پالیسی پر متحد ہوکر چلتے ہوئے بھی ہم تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ کر اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

Recommended