ہندوستانی نژاد راشد حسین امریکہ کے پہلے مسلم مذہبی آزادی کا سفیر نامزد
واشنگٹن، 31 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
امریکی صدر جو بائیڈن نے ہندوستانی نژاد امریکی شہری راشد حسین کو پہلا مسلمان مذہبی آزادی کا سفیر نامزد کیا ہے۔راشد اس وقت قومی سلامتی کونسل میں شراکت داری اور عالمی مصروفیات کے ڈائریکٹر ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل محکمہ انصاف کے قومی سلامتی ڈویڑن میں سینئر وکیل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اوباما انتظامیہ کے دوران راشد نے اسلامی تعاون تنظیم میں وائٹ ہاؤس کے نائب معاون کے طور پر دہشت گردی کے خلاف انسداد دہشت گردی کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اوباما انتظامیہ میں شامل ہونے سے پہلے، ڈیمن کیتھ میں جوڈیشل لاء کلرک کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ حسین نے ییل لاء ا سکول سے قانون کی ڈگری اور ہارورڈ یونیورسٹی سے عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔