Urdu News

وزارت تعلیم نے ’مساوی اور شمولیت پر مبنی سماج کی جانب: این ای پی 2020 کے اہداف کو عملی شکل دینا‘ پر ویبینار کا انعقاد کیا

Education MInioster

 

 

نئی دہلی،  30/جولائی2021 ۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزارت تعلیم (ایم او ای) کچھ اہم اقدامات کرنے جارہی ہے۔ این ای پی 2020 کے ایک سال مکمل ہونے کے تناظر میں ان اقدامات کے ایک جزو کے طور پر 8 دن کے لئے موضوع پر مبنی ویبیناروں کے ایک سلسلے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس تناظر میں اسکولی تعلیم اور محکمہ خواندگی اور این سی ای آر ٹی نے آج ’مساوی  اور شمولیت پر مبنی سماج کی جانب: این ای پی 2020 کے اہداف کو عملی شکل دینا‘ پر ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا ۔ ویبینار میں تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ اناپورا دیوی اور وزارت تعلیم کے سینئر افسروں نے حصہ لیا۔

افتتاحی تقریب میں محترمہ انا پورنا دیوی نے کہا کہ این ای پی 2020 کا مقصد اعلیٰ معیار والی مساوی اور شمولیت پر مبنی تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سبھی کو تعلیم کے لئے رہنما ہدایات فراہم کرتی ہے، جس سے تعلیم سے متعلق متنوع ضرورت اور پس منظر سے الگ سبھی بچے ترقی اور اپنے پورے انسانی امکانات کو حقیقت کی شکل دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ خاص طور سے لڑکیوں اور ٹرانس جینڈر بچوں سمیت ایس ای ڈی جی سے متعلق بچوں کو شامل کرنے کے لئے نصاب اور تدریس میں مداخلت کی ضرورت ہے۔

این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر نے وزیر اور دیگر معززین کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے این ای پی 2020 کے تناظر میں موضوع کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مقررین کی ستائش کی، جو فیلڈ میں اپنے تجربات کے بارے میں بتائیں گے۔

Recommended