Urdu News

ٹوکیو اولمپکس2020: خاتون ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 4-3 سے شکست دی

ٹوکیو اولمپکس2020

 کوارٹر فائنل کی امیدیں برقرار 

انڈین ویمن ہاکی ٹیم نے ہفتہ کے روزکرو یا مرو میچ میں جنوبی افریقہ کو 4-3 سے شکست دی۔ بھارتی ٹیم کی وندنا کٹاریہ نے ہیٹ ٹرک لگا کر بھارت کو فتح دلائی۔

وندنا کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے گروپ اے کا آخری میچ جیت کر کوارٹر فائنل کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ اگر برطانیہ آج آئرلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو ہندوستان کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے گا۔

میچ میں بھارت نے شروع سے ہی زبردست کھیل دکھایا۔ وندنا کٹاریہ نے چوتھے منٹ میں گول کر کے بھارت کو 1-0 کی برتری دلائی۔ تاہم جنوبی افریقہ کے ٹیرن گلاسبی نے 15 ویں منٹ میں گول کرکے برابری  کر لیا۔

دوسرے کوارٹر میں بھی بھارت نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ایک بار پھر وندنا نے 17 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 2-1 کردیا۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں جنوبی افریقہ کے کپتان ایرن ہنٹر نے 30 ویں منٹ میں گول کر کے اسکور کو ایک بار پھر 2-2 سے برابر کر دیا۔

تیسرے کوارٹر میں، نیہا گوئل نے 32 ویں منٹ پر گول کر کے بھارت کی برتری 3-2 کر دی، لیکن پھر جنوبی افریقہ نے مارجن ماریس کے 39 ویں منٹ کے گول کی بدولت 3-3 پر واپس آ گیا۔

چوتھے کوارٹر میں وندنا کٹاریہ نے 49 ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کر کے بھارت کو 4-3 سے آگے کر دیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس طرح بھارت نے جنوبی افریقہ کو 4-3 سے شکست دی۔

Recommended