Urdu News

ترال تصادم میں پاکستانی کمانڈر لمبو سمیت دو دہشت گرد ہلاک

ہندوستانی کمانڈر

ترال میں دہشت گردوں اور فورسز کے مابین تصادم کے دوران پاکستانی کمانڈر لمبو سمیت دو دہشت گردجابحق ہوگئے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ تصادم میں مارا گیا دہشت گرد لمبو اظہر مسعود کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور وہ لیتہ پورہ فدائین حملے کی سازش اور منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

نمائندے کے مطابق ترال کے ناگہ بیرن بہک نزدیک داچھی گام جنگلی علاقے میں فورسز نے محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا، تو ا?ن کا سامنا چھپے دہشت گردوں کے ساتھ ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے دہشت گردوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کر دی۔ جس کے بعد علاقہ میں چھپے بیٹھے دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور اس طرح طرفین کے مابین دوبدو جھڑپ شروع ہوئی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔

تصادم کے دوران اس موقع پر طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں اور جس کے دوران پولیس کے مطابق دو دہشت گرد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نیتصادم میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے اعلیٰ پاکستانی کمانڈر لمبو کو مارا گرایا۔ دوسرے مہلوک دہشت گرد کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق داچھی گام جنگلی علاقے کے تارسر مارسر علاقے میں فورسز کی تلاشی آپریشن کے دوران دو دہشت گرد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمارکا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ایک ٹویٹ میں جاں بحق دہشت گردوں میں ایک کی شناخت محمد اسمائیل علوی لمبو کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا شہری تھا اور اس کا تعلق جیش محمد سے تھا۔

آئی جی کے مطابق لمبو جیش کے مطلوب ترین کمانڈروں میں شامل تھا۔ آئی جی کشمیرنے لمبو سمیت دو دہشت گردوں کو جاں بحق کرنے کیلئے اونتی پورہ پولیس اور فوج کو ’مبارکباد‘ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے جاں بحق دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیتہ پورہ پلوامہ فدائین حملے کی سازش اور منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور این آئی اے کی تیار کردہ چارج شیٹ میں ان کا نام بھی شامل تھا وہ اظہر مسعود کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔

Recommended