Urdu News

آئی آئی ٹی روڑکی نے نئے زمانے کی ٹکنالوجیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کےلئے 7 نئے تعلیمی پروگرام شروع کئے

آئی آئی ٹی روڑکی

 

 

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی(آئی آئی ٹی روڑکی) نے نئے زمانےکی ٹکنالوجیوں کی مانگ کو  پوراکرنے کے لئےڈیٹاسائنس اور مصنوعی ذہانت میں مہارت کے ساتھ انجینئرنگ ، آرکیٹیکچر، معیشت  اور منیجمنٹ کے مخصوص شعبوں میں سات نئے تعلیمی پروگرام شروع کئے ہیں۔

سائنس اورٹکنالوجی کے محکمہ کے سکریٹری پروفیسر آسوتوش شرما نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام  طلباء اور کام کرنے والے پیشہ ور افراد کےلئےان کے متعلقہ شعبوں میں مددگارثابت ہوں گے۔  انہوں نے کہاکہ مجھے پروگراموں کی فلاسفی اورآؤٹ لائنس کے بارے میں سن کر خوشی محسوس ہوئی ہے ۔ انہوں نے 30 جون 2021 کو ایک آن لائن تقریب میں ملک کے سب سے پرانے تکنیکی انسٹی ٹیوشن میں نئے پروگراموں کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

 نئے پروگرام میں موجودہ معلومات کی ترسیل اور معلومات کا استعمال جو ہم تیار کرتے ہیں شامل ہے۔ وہ بین ڈسپلنری ہیں اور کثیرڈسپلنری بھی ہیں اور  2020 کی قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق ہیں۔ سائنس و ٹکنالوجی کے محکمہ کے سکریٹری نے مزید بتایاکہ ان پروگراموں  کاشروع ہونا یہ ظاہر کرتاہے کہ ہم  الگ تھلگ چلنے والے  سلسلےکو توڑ رہے  ہیں  جو ہم نے تاریخی اعتبار سے پیدا کیا ہے۔

ان پروگراموں کی  اگلےآٹم سیشن(22-2021) سے طلباء کوپیش کش کی جائے گی جن میں 6 پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام، ایک پانچ سالہ مربوط پروگرام شامل ہے۔ ان پروگراموں کامقصد نئے اورابھرتےہوئے شعبوں میں عالمی تعلیم کوآسان بنانا ہے، اوراس کی راہ ہموار کرنا ہے تاکہ وہ آج زیادہ سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوں۔

آئی آئی ٹی روڑکی کے بورڈ  آف گورنر س کے چیئرمین بی آر موہن ریڈی نے جو ان پروگراموں کے لانچ کئے جانےکے موقع پر موجود تھے،  امید ظاہر کی کہ نئے پروگرام سیکھنے کے تئیں ذہن کو تبدیل کردیں گے اوراسے  زیادہ نرم، قابل رسائی بنایا جائے گا۔ہمارا مقصد آتم نربھربھارت کے لئے ہے، لہذا ایک نئی اپروچ کے ساتھ نئے شعبوں کو سیکھنا اہم ہے اور اختراع ہمارےمستقبل کاایک  اٹوٹ حصہ ہے۔  میں نے صنعت کاری پروگرام کی سفارش کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکےکہ ہمارے پاس   زیادہ روزگار پیدا کرنے والے موجود ہیں۔

آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈائریکٹر پروفیسر اجیت کے چترویدی نے اس اعتماد کااظہار کیاکہ یہ نئے پروگرام اعلی تعلیم میں مستقبل کی ٹکنالوجیوںکی مانگ کو پورا کرسکیں گے۔ یہ سھی نئے تعلیمی پروگرام ہمارے ملک کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں۔  انہوں نے کہاکہ کئی سطحوں پر  مذاکرات کے بعد یہ پروگرام تیار کئے گئے ہیں۔ ان نئے پروگراموں کے آغاز کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی بہت سی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

Recommended