Urdu News

اکشے کمار کی ‘بیل باٹم’ بھی تھری ڈی میں ریلیز ہوگی

اکشے کمار

اکشے کمار کی 'بیل باٹم' بھی تھری ڈی میں ریلیز ہوگی

حال ہی میں اکشے کمار کی آنے والی فلم بیل باٹم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ وہیں اس فلم کے بارے میں ایک تازہ ترین  معلومات  سامنے آئی ہے۔ یہ فلم اب تھری ڈی میں بھی ریلیز ہوگی اور ناظرین اس سے بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اداکار اکشے کمار نے خود ٹوئٹر پر یہ معلومات دی ہے۔ اداکار نے لکھا- '- 19 اگست کو مکمل احساس کے ساتھ  رومانس کا تجربہ کریں۔ بیل باٹم بھی تھری ڈی میں آرہی ہے۔'

شائقین اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ دراصل، کورونا کی دوسری لہر کے خاتمے کے بعد، 'بیل باٹم' ایسی پہلی فلم ہوگی، جو سینما گھروں میں دستک دے گی۔ 'بیل باٹم' ایک جاسوسی تھرلر فلم ہوگی۔فلم میں اکشے کمار مرکزی کردار میں ہیں، جو فلم میں ایک خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی اس فلم میں   وانی کپور بیوی اکشے کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں لارا دتہ بھی مرکزی کردار ادا کریں گی جو سابق آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی جبکہ فلم میں اداکار ہما قریشی بھی اہم کردار میں ہوں گی۔

'بیل باٹم' ملک کے ایک ہیرو کی کہانی ہے جسے بھلا دیا گیا ہے۔ فلم کو رنجیت ایم تیواری ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی، دیپ شیکھا دیشمکھ، مونیشا اڈوانی، مدھو بھوجوانی اور نکھل اڈوانی مشترکہ طور پر اسے پروڈیوس کریں گے۔ 'بیل باٹم' 19 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

Recommended